جیسے کو تیسا

ایک ٹی وی صحافی ایک کسان کا انٹرویو لے رہا تھا …
صحافی: آپ بکرے کو کیا کھلاتے ہیں … ؟؟
کسان: سیاہ یا سفید کو … ؟؟
صحافی: سفید کو ..
کسان: گھاس ..
صحافی: اور سیاہ کو … ؟؟
کسان: اسے بھی گھاس ..
صحافی: آپ ان بکروں کو باندھتے کہاں ہو … ؟؟
کسان: سیاہ یا سفید کو … ؟؟
صحافی: سفید کو ..
کسان: باہر کے کمرے میں ..
صحافی: اور سیاہ کو … ؟؟
کسان: اسے بھی باہر کے کمرے میں …
صحافی: اور انہیں نہلاتے کس طرح ہو … ؟؟
کسان: کسے سیاہ یا سفید کو … ؟؟
صحافی: سیاہ کو ..
کسان: جی پانی سے ..
صحافی: اور سفید کو … ؟؟
کسان: جی اسے بھی پانی سے ..
صحافی کا غصہ ساتویں آسمان پر، بولا: گھٹیا شخص ! جب دونوں کے ساتھ سب کچھ ایک جیسا کرتا ہے تو مجھے بار بار کیوں پوچھتا ہے .. سیاہ یا سفید … ؟؟؟؟
کسان: کیونکہ سیاہ بکرا میرا ہے …
صحافی: اور سفید بکرا … ؟؟
کسان: وہ بھی میرا ہے …
صحافی بے ہوش…

 

حصہ

جواب چھوڑ دیں