جہاں دیکھو عشق کے بیمار بیٹھے ہیں
سینکڑوں گزر چکے ہزاروں تیاربیٹھے ہیں
کرکے برباد عشق میں زندگی،کہتے ہیں
مولانا!دعا کریں بے روزگار بیٹھے ہیں
برصغیر کا لوک ادب عشق و محبت کے بغیر نامکمل سمجھا جاتا ہے۔سندھ ہو یا پنجاب، عرب یا ایران! تمام ہی معاشروں میں حسن و عشق کی داستانیں موجود ہیں۔ کچھ داستانیں تو مقبولیت کی معراج پر پہنچ چکی ہیں جیسے کہ ہیر رانجھا، سوہنی ماہی وال، شیریں فرہاد اور لیلیٰ مجنوں وغیرہ ایسی ہی داستانیں جن پر بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں متعدد بار فلمیں بنائی گئی ہیں۔ آج ہم چند مشہور و معروف عشقیہ داستانوں کا جائزہ لیں گے۔
اس سے پہلے کہ ہم ان داستانوں کی طرف جائیں میں آپ سے کچھ سوالات پوچھنا چاہوں گا۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی فرد کسی شخص کو اپنے گھر میں ملازم رکھے، وہ اس ملازم پر اندھا اعتماد کرے، لیکن جواب میں یہ شخص اپنے مالک کی بیٹی پر بری نظر رکھے، اسے ورغلائے اور بالآخر اس کی شادی بھی ختم کرا دے، تو ایسے فرد کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہوگی؟؟ یقینا آپ یہی کہیں گے کہ یہ شخص انتہائی بد خصلت، بے مروت، نمک حرام اور احسان فراموش ہے کہ یہ اپنے مالک کی عزت کا پاس نہیں کرتا اور اس کی بیٹی پر بر نظر رکھتا ہے۔
جی ہاں! ایسا ہی ہے لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے ادب میں ایسے فرد کو ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔ جی جی جی! آپ بالکل ٹھیک سمجھے ہیں۔ یہ موصوف جناب رانجھا صاحب ہیں، ان کے بھائیوں نے جائیداد کے کتنازع پر اسے گھر سے نکال دیا، رانجھا پھرتے پھراتے ہیر کے گاؤں پہنچتے ہیں، وہاں ان کا ہیر سے آنکھ مٹکّا ہوجاتا ہے۔ قصہ مختصر ہیر کا باپ ان پر ترس کھا کر اپنے مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے انہیں ملازم رکھتا ہے لیکن نمک حرام رانجھا نے اپنے مالک کی بیٹی ہیر پر بری نظر رکھی، اسے ورغلایا،جب گھر والوں نے ہیر کی شادی کہیں اور طے کردی تو یہ موصوف اس کے سسرالی گاؤں بھی پہنچ جاتے ہیں اور داستان کے مطابق میاں بیوی میں علیحدگی کراتے ہیں۔اس داستان میں ہیر کا چچا ”کیدو“ اپنی بھتیجی کی عزت بچانے کی کوشش کرتا ہے اسے ولن کے روپ میں پیش کیا جاتا ہے۔(یہ بات ذہن نشین رہے کہ انڈیا اور پاکستان میں 1928سے لے کر 2017تک مجموعی طور پر 12مرتبہ اس پر فلمیں بنائی گئی ہیں یعنی اوسطاً ہر سات سال بعد یہ داستان فلمائی گئی ہے۔)
سوہنی ماہیوال کی داستان بھی کچھ اس سے ملتی جلتی ہے، سوہنی ضلع گجرات کے کمہار خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی ہے، عزت بیگ بخارا سے تعلق رکھنے والا ایک تاجر ہے، تجارت کے سلسلے میں وہ گجرات آتا ہے اور سوہنی کو دیکھ کر اپنا دل دے بیٹھتا ہے، یہاں تک کہ وہ اپنا تمام کاروبار اور تجارت ختم ختم کرکے سوہنی کے باپ ”تُلّا“ کمہار کی ملازمت اختیار کرلیتا ہے۔ (اتفاق سے عزت بیگ کو بھی مویشی چرانے کا کام ملتا ہے جس کے باعث وہ ماہی وال یا میہار یعنی بھینسوں کو چرانے والا مشہور ہوجاتاہے۔)ان کے عشق کے معاملات کو دیکھتے ہوئے والدین سوہنی کی شادی کمہار خاندان میں طے کردیتے ہیں اور سوہنی بیاہ کر اپنے سسرال چلی جاتی ہے۔ماہیوال صاحب بھی سب دھندے چھوڑ کردریائے چناب کے کنارے واقع سوہنی کے سسرالی گاؤں کے بالکل سامنے دریا کے دوسری جانب ڈیرے ڈال دیتے ہیں۔ اب داستان کے مطابق سوہنی ہر رات ایک گھڑے پر تیرتی ہوئی دریا کے اس پار آتی، دونوں عاشق و معشوق رات کے اندھیرے میں ”راز و نیاز“ کی باتیں کرتے۔ (داستان کے مطابق یہ بہت پاکیزہ عاشق و معشوق تھے اس لیے ساری رات صرف باتیں ہی کرتے تھے۔) ایک رات سوہنی کی نند یہ ماجرا دیکھ لیتی ہے اور وہ سوہنی کے گھڑے کی جگہ ایک کچا گھڑا رکھ دیتی ہے، حسبِ معمول رات کو سوہنی صاحبہ گھڑا اٹھا کر نکلتی ہیں اور یہ گھڑا بیچ دریا میں ٹوٹ جاتا ہے جس کے باعث سوہنی ڈوبنے لگتی ہے، سوہنی کو ڈوبتا دیکھ کر ماہیوال بھی دریا میں چھلانگ لگا دیتا ہے اور اس طرح یہ دونوں ڈوب جاتے ہیں۔ (خس کم جہاں پاک)
یہ تو مختصراً ہم نے داستان بیان کی ہے۔اب اس کا جائزہ لیں تو یہاں بھی وہی معاملہ ہے کہ ماہیوال صاحب نہ صرف یہ کہ انتہائی گھٹیا، احسان فراموش اور بے مروت انسان ہیں کہ اپنے مالک کی بیٹی پر بری نظر رکھتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ انتہائی بے غیرت بھی ہیں کہ کسی دوسرے کی منکوحہ کے ساتھ عشق کی پینگیں بڑھا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سوہنی بھی انتہائی بے حیا خاتون ہے کہ وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود کسی غیر مرد سے عشق کررہی ہے اور نہ صرف یہ کہ عشق کررہی ہے بلکہ شوہر کی امانت میں خیانت کررہی ہے۔ لیکن افسوس کہ ہمارے ادب میں ان کو مظلوم اور سوہنی کی نند کو ظالم کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ ان بد کاروں کو ہمارے یہاں ہیرو کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیاہم یہ برداشت کرسکتے ہیں کہ کوئی ہماری عزت پر اس طرح حملے کرے؟ کیا کسی شادی شدہ خاتون کا شوہر کی امانت میں خیانت کرنا اچھی بات ہے؟ فی الوقت ہم ان دو داستانوں کے پوسٹ مارٹم پر اکتفا کرتے ہیں اگلی دفعہ انشاء اللہ بشرطِ زندگی دیگر داستانوں کا بھی پوسٹ مارٹم کریں گے
اہم بلاگز
مدرسہ یا اسکول ؟
آپ کمال دیکھیں انگریز جب ہندوستان آیا ۔ برصغیر میں مسلمانوں کی شرح خواندگی 94 فیصد تھی اور جب واپس گیا تو اس حال میں کہ شرح خواندگی محض 14 فیصد باقی تھی ۔ یعنی انگریز نے ہمیں مکمل طور پر " جاہل " بنادیا ۔ سب سے بڑا ظلم عظیم ہمارے نظام تعلیم کے ساتھ ہوا اور اس ظلم میں انگریز کی آمد سے کہیں زیادہ مسلمانوں کی "بوکھلاہٹ " کا عمل دخل تھا ۔ مسلمان حکمران اور بالخصوص مغلوں کے پاس "دین اکبری " ، " یادگار محبت " اور اپنی عظمت کی نشانیاں بنانے کا بہت وقت تھا لیکن اگر وقت نہیں تھا تو علمی درسگاہیں قائم کرنے کے لئیے نہیں تھا ۔ آپ کو مغلوں کے پورے دور میں کو ئی ایک قابل ذکر " جامعہ " نہیں ملے گی ۔ مغلوں نے 1526 سے لے کر 1857 تک اتنا ترقیاتی کام نہیں کیا جتنا اسی دوران محض چار سالوں میں شیرشاہ سوری نے کردیا ۔
بہرحال انگریز کی آمد کے ساتھ ہی مسلمان واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوگئے اور ان کی یہ تقسیم کسی بڑے مقصد کے لئیے نہیں تھی بلکہ دونوں گروہ ہی اپنی جاتی "عزت " اور " ساکھ " کو بچانے کی فکر میں تھے ۔ایک گروہ وہ تھا جس نے انگریز کو ہندوستان پر خدا کا " احسان " قرار دے کر ان کی تعلیمات ، ترجیحات اور رنگ ڈھنگ تک اختیار کرلیا ۔ علی گڑھ سے نعوذ بااللہ " خدا کا جنازہ " تک نکال دیا گیا اور انگریز کی لائی ہوئی تعلیم عین " شریعت " قرار پائی ۔اسلام دین سے " مذہب " بن گیا ۔ ہندومت اور عیسائیت کیونکہ مذاہب تھے اسلئیے انھوں نے " چھانے " کے بعد اسلام کو بھی مذہب ڈکلئیر کردیا اور اس گروہ نے آنکھیں بند کرکے انگریز کی لائی ہوئی " شریعت " میں ہی اپنی عافیت سمجھی ۔ محبت اور غلامی دو ایسی چیزیں ہیں جس میں سامنے والے کی خامی بھی خوبی بن جاتی ہے ۔ اقبال نے کہا تھا :
جو تھا نا خوب بتدریج وہی خوب ہوا
کہ غلامی میں بدل جاتے ہیں قوموں کے ضمیر
اس سب میں جو دوسرا گروہ تھا اس کو اپنے لباس اور روایات کہیں زیادہ عزیز تھیں ۔ان کو اپنی اور اپنی آنے والی نسل کی بھلائی اسی میں محسوس ہوئی کہ " جو ہے جیسا ہے " کی بنیاد پر اپنے پلے سے باندھ لیا جائے ۔ کیونکہ اب شاید دوبارہ مسلمان کبھی نہ " پنپ " سکیں ۔ یہ مسلمانوں کی تاریخ کا پہلا موقع تھا جب دینی اور دنیاوی تعلیم کا سلسلہ علیحدہ شروع ہوا۔اور شاید مسلمانوں کی زوال پرستی کا سب سے بڑا سبب بھی یہی تھا ۔
امام زین العابدین نے عراق میں جس مدرسے کی بنیاد رکھی تھی وہاں سے ایک ہی وقت میں سائنسدان اور محدثین ساتھ " پاس آؤٹ " ہوتے تھے ۔ ایک طرف جہاں جابر ابن حیان اور ابن سینا جیسے سائنسدان تھے تو دوسری طرف اسحق بن راہویہ جیسے محدثین بھی اپنے علم کی روشنی سے دنیا کو منور کر رہے...
کی محمدؐ سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں
فداک امی وابی یا رسول اﷲ ﷺ
میرے ماں باپ آپؐ پر قربان اے اﷲ کے رسول ﷺ!!!
مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ بات کہاں سے شروع کروں، اتنی عظیم ہستی کے بارے میں کچھ لکھتے ہوئے بار بار قلم کو اپنی بے مائیگی کا احساس پکڑ لیتا ہے، مگر کیا کروں کہ آئے دن دل تڑپتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ دنیا ہمارے نبیﷺ کی ذاتِ اقدس پر حملے کر کر کے ہمارے ایمان کی کمزوری اور طاقت کا اندازہ لگاتی ہے، ہماری نیند ، بے ہوشی اور موت کا معائنہ کرتی ہے، کبھی تقریر، کبھی تحریر اور کبھی ان دونوں سے ہٹ کر مگر برق رفتار اور کثیر الاثر الیکٹرانک میڈیا کا ہتھیار!!! ایک جانب امت کو نازیبا الفاظ، خاکوں، فلموں کے ذریعے اذیت میں مبتلا کیا جاتا ہے تو دوسری جانب آزادیء اظہارکے عالمی دو غلے رویے کی کند چھری سے اس بے بس امت کو ذبح کیا جاتا ہے۔
شاید یہ گستاخانِ رسول ﷺ یہ نہیں جانتے کہ پوری امت کی تاریخ میں انکا انجام ذلت اور رسوائی ہی ہوا ہے جب کہ میرے نبی محترم ﷺ کے لئے اﷲ کا اعلان ہے : ’’ورفعنا لک ذکرک‘‘۔
نبی اکرم حضرت محمد ﷺ کا یہ بھی امتیاز ہے کہ آپؐ پر فدا ہونے والے ابتدائے اسلام ہی سے سر فروشی کی تاریخ مرتب کر رہے ہیں، اسلام کے پہلے شہید حارثؓ بن ابی ہالہ نے حضور اکرمﷺ کو بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ حضرت ابو بکر صدیقؓ نے آپ ؐ کو کفار کے حملے سے بچایا، اور وہ آپ ؐ کا دفاع کرتے ہوئے فرما رہے تھے:’’اتقتلون رجلًا ان یقول ربی اﷲ‘‘۔۔۔۔(سورۃ المومن، آیۃ۲۸)۔
کفر واسلام کی پہلی جنگ غزوہء بدر میں دو بچے کفر کے ایک سردار کی تلاش میں ہیں، انہوں نے اسے دیکھا نہیں، مگر اس کے قتل کا عزم لئے بڑے اصرار کے ساتھ اجازت لے کر میدانِ جہاد میں اترے ہے، ایک صحابی سے ابو جہل کا پوچھتے ہیں، اور اپنا ارادہ بھی بیان کر دیتے ہیں، وہ اس عزم کا سبب پوچھتے ہیں تو معاذؓ اور معوذؓ کا جواب ہے: ’’کان یوذی رسول اﷲ ﷺ‘‘، یعنی ابو جہل رسول اﷲ ﷺ کو مکہ میں ایذا دیا کرتا تھا، اس لئے وہ اسکے بدلے اسے قتل کرنا چاہتے ہیں، اور یہ اﷲ کی قدرت ہے کہ وہ اس سورما کو ان بچوں کے ہاتھوں ذلت سے قتل کرواتا ہے۔
رسالت مآب حضرت محمد ﷺ نے نبوت کا اعلان کیا تو انکے چچا زاد اور ابو لہب کے بیٹے عتیبہ نے اپنے باپ کے کہنے پر آپؐ کو اذیت دینے کے لئے برا بھلا کہا اورآپکی بیٹی کو طلاق دے دی، رسول اﷲ ﷺ نے اسے بددعا دی: ’’اللہم سلّط علیہ کلباً من کلابک‘‘، (اے اﷲ اس پر اپنا ایک کتا مسلط کر دے)۔ عتیبہ شام کے سفر پر تھا جب اس نے رات کو پڑاؤ ڈالا تو اسے ایک شیر کی دھاڑ سنائی دی، اس کا رواں رواں کانپ اٹھا، ساتھیوں نے اسے تسلی دی مگر اسے یقین تھا کہ محمد (ﷺ) کی بددعا سے وہ بچ نہ پائے گا، انہوں نے اس کے...
آئیے بد دعا کریں۔
سیلانی کے قلم سے
احسان اللہ اور حبیب اللہ کی آنکھوں سے نیند کوسوں دور تھی وہ بار بار کمرے میں جا کر کھونٹی سے لٹکے ہوئے بے داغ سفید لباس کو دیکھتے اور چھ گز کی پشتون دستار کو چھو کران لمحات کی مسرت محسوس کرنے لگتے جب ان کانام لاؤڈ اسپیکر پر پکارا جاتا اور بھرے مدرسے میں سینکڑوں لوگوں کے سامنے استاد انہیں سینے سے لگا کر ان کی پیشانی کو بوسہ دے کر ان کے لئے دعا کرتے اور دستار باندھ دی جاتی ۔۔۔۔احسان اللہ اور حبیب اللہ سرخ وسپید رنگت اور چمکدار آنکھوں والے ویسے ہی خوبصورت بچے تھے جیسے عموماً افغان بچے ہوتے ہیں،وہ ’’طالب ‘‘تھے اس لئے ان کے سروں پر عموماً ٹوپی اور کاندھے پر بڑا سا عربی رومال ہوتا تھا۔ یہ عربی رومال بیک وقت جائے نماز کا کام بھی دیتا ہے اور وضو کے بعد تو لیہ کا بھی ،یہ مدرسے کے بعد بستہ بھی بن جاتا ہے ۔یہ ٹوپی ،رومال اورسینے سے لگا قرآن مجیدجاگتے میں ان کے ساتھ ساتھ رہتے تھے ۔یہ دونوں بھائی چھوٹے سے تھے، جب ان کی قرآن پاک سے دوستی ہوئی ،انہیں یاد تھا جب انہیں دشت ارچی کے مدرسہ جامعہ ہاشمیہ میں داخل کرایاگیا تب انہیں ٹھیک سے ٹوپی بھی لگانی نہیں آتی تھی ،انہیں ان کا والد لے کر آیا تھا۔استاد نے ان سے ان کا نام پوچھا،رجسٹر میں اندراج کیااوروہ باقاعدہ طالب ہو گئے۔ انہیں مدرسے میں ناظرہ کی جماعت میں بھیج دیاگیا۔ یہاں ان کی عمر کے بہت سارے بچے لہک لہک کر قرآن پڑھ رہے تھے۔مولوی صاحب سامنے بید رکھے آنکھیں موندے مراقبے کی سی کیفیت میں بیٹھے تھے۔یہ بھی ان بچوں میں شامل ہوگئے ۔یہ ان کی جماعت تھی جہاں انہوں نے الف ،با ،تا سیکھا اور پھر یہ سیکھتے اورپڑھتے چلے گئے ۔تجوید کے بعد انہوں نے قرآن مجید کا حفظ شروع کیا۔استاد جی بتاتے تھے کہ یہ کتاب خود کسی معجزے سے کم نہیں کہ عرب سے عجم تک بدلتی دنیا میں کوئی اس کا ایک نکتہ تک نہیں بدل سکا ہے۔ وہ طلباء کو بتاتے کہ قرآن پاک حفظ کرنے کی بڑی فضیلت ہے آخرت میں حفاظ کی پیشانیاں چمک رہی ہوں گی ،ایک حافظ ستر بندوں کو جنت میں لے کر جائے گا۔۔۔احسان اللہ یہ ساری باتیں بڑے غور سے سنتا اور موقع ملتے ہیں آئینے میں اپنی پیشانی پر نظریں جما کر سوچنے لگتا چمکتی روشن پیشانی کے ساتھ وہ کیسا لگے گا ،اس نے تو ایک فہرست بھی بنانی شروع کر دی تھی۔ اس فہرست میں وہ لوگ تھے جن کی اللہ میاں سے سفارش کرکے جنت میں ساتھ لے جانا تھا۔ دونوں بھائی ہوشیار اور ذہین طالب علم تھے۔ قرآن ان کے لئے آسان ہوتا چلا گیا۔ ان کے سینے میں آسانی سے یہ نور سماتا چلا گیا اور پھر وہ دن بھی آگیا جب وہ حافظ احسان اللہ اور حافظ حبیب اللہ ہو گئے۔ انہوں نے قرآن پاک سے دوستی کی تھی۔ قرآن نے بھی ان دوستی نبھائی اور ان کے سینوں میں محفوظ ہوگیا۔استاد جی انہیں کھڑاکرتے اور جہاں...
آہ۔۔۔حافظ قرآن بچے۔
ایک سو ایک حافظ قرآن بچے۔
رسول اللہ اور رسول خدا کے مہمان بچے۔۔۔
معصوم چہرے مہکتی کلیاں اور دین کی شان بچے۔۔۔
کٹے بدن۔۔۔بکھرے اعضاء۔۔۔خون میں لت پت۔۔۔انسانی گوشت کے لوتھڑوں کا انبار
ایک سو ایک گھرانوں اور سینکڑوں خاندانوں پر کل کا دن قیامت بن کر بیت گیا۔۔۔
ملالہ کی ایک گولی پر آسمان سر پر اٹھانے والے نیشنل انٹرنیشنل میڈیا کی بین الاقوامی میڈیائی طوائفیں چپ ہیں۔۔۔
انسانیت کی پھکی بیچنے والے گونگے شیطان خاموش ھیں۔۔۔
بچوں کے حقوق پر آہ و فغاں کرنے والے دجالی وظیفہ خوار گنگ ہیں۔۔۔
ایک قاری کی غلطی سے ایک۔۔۔قتل خطا۔۔۔ ھوجائے۔۔۔
تو ان کلاب الدجال کی ٹاوں ٹاوں سے آسمان سر پر اٹھا دیا جاتا ھے۔۔۔
مگر جان بوجھ کر۔۔۔کروسیڈ وار۔۔۔کے علمبردار نے حاملین قرآن ذبح کر ڈالے۔۔۔
مگر ان کی زبان پر لگے تالے کبھی نہ کھل پائیں گے۔۔۔
ھم سمجھتے ھیں کہ تم کس کے پیرول پر ھو۔۔۔
سو تمھیں بھونکنے کا کہا جاتا ھے تو گز بھر زبانیں نکال کر غوغاشیطانی سے سر پر آسمان اٹھالیتے ھو۔۔۔
اب تمھاری موم بتیاں گل ہیں۔۔۔مست شیطان بنے بیٹھے ھو۔۔۔
لعنت ھو تمھارے گھٹیا افکار۔۔۔اور رذیل کردار پر۔۔۔
آج غم سے میرا کلیجہ پھٹ رھا ھے۔۔۔
کب تک آخر کب تک یہ امت یوں کٹے پھٹے بدن اور گوشت کے لوتھڑے اٹھاتی رہے گی۔۔۔؟؟
کب تک ھم خون کے ان دریاوں میں ڈوبتے مرتے رھیں گے؟؟؟۔۔۔
میرے اپنے ہی بدبخت اور رذیل نہ ھوتے تو عالم کفر میں یہ ہمت قطعی نہ ھوتی۔۔۔
چلو کچھ دیر ھی تو ہے۔۔۔
محشر بپا ھونے کوہے۔۔۔
سیاہ رو۔۔۔اور روشن چہرے سب عیاں ھوجائیں گے۔۔۔۔
اک ذرا صبر۔۔۔!!
آج دکھ اور غم میں سخت الفاظ لکھے۔۔۔کسی اپنے کو اچھا نہ لگے تو معذرت۔۔۔باقی چور چمار اعتدال کی چادر میں منہ دابے دین دشمن شیطان۔۔۔جہاد کو کرائے کی صنف دکھانے والے نولبرل لونڈے جلتے ہیں تو جل مریں۔۔۔آج میرا دکھ حد سے سواہے۔
۔۔انتخاب۔۔
غلطی کا خوف
پروفیسر صاحب کلاس میں داخل ہوئے اور پوری کلاس پر ایک طائرانہ نگاہ ڈالی ۔ حسب معمول کلاس کی اگلی نشستوں پر پوری کلاس کی " کریم " بیٹھی تھی ۔ جن کے پاس ان کی اسٹیشنری سے لے کر استاد کے ہر سوال کا جواب تک موجود تھا ۔ جبکہ پچھلی نشستوں پر وہی نوجوان تھے جو شاید خانہ پری کے لئیے کلاس میں موجود تھے ۔ کم و بیش پیچھے بیٹھے تمام ہی طلبہ کسی نہ کسی پیپر میں سپلی کا " فیض " پاچکے تھے ۔ پروفیسر صاحب مسکرائے اور آگے بیٹھے طلبہ سے مخاطب ہوکر کہا "پیچھے مڑ کر دیکھو کون بیٹھا ہے ؟ " ۔ اگلی نشستوں پر براجمان طلبہ و طالبات نے حیرت اور تچسس سے پیچھے دیکھا اور ہنسنے لگے ۔ پچھلی نشستوں پر موجود طلبہ کے لئیے ویسے بھی یہ کوئی نئی بات نہیں تھی ۔ ہر ٹیچر کو اپنے لیکچر کے دوران ویسے بھی ان کی عزت افزائی کرنی ہی ہوتی ہے ۔ پروفیسر صاحب کی آواز کلاس میں دوبارہ گونجی ۔ وہ پھر آگے والوں سے مخاطب تھے ۔ " دوبارہ پیچھے والوں کو دیکھو ! "۔ آگے بیٹھے طلبہ کی حیرت اب پریشانی میں تبدیل ہونا شروع ہوگئی تھی ۔ ابھی پوری کلاس حیرانی اور پریشانی کے ملے جلے جذبات اور تاثرات سے باہر بھی نہ آسکی تھی کہ پروفیسر صاحب نے تیسری دفعہ اپنی بات دہرائی ۔ اب کی بار آگے بیٹھے کلاس میں سب سے زیادہ جی – پی – اے لینے والے لڑکے نے جھنجلا کر کہا " سر ! اس سب کا کیا مطلب ہے ؟ "۔ پروفیسر صاحب مسکرائے اپنا چشمہ اتارا اور گویا ہوئے ۔ ان پیچھے بیٹھے " سپلی زدہ " نالائق اور نکمے لوگوں کی شکلیں اور نام اچھی طرح یاد کرلو ، ذہن میں بٹھا لو ۔ کیونکہ یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد تمام جی – پی – اے ہولڈرز نے ان ہی کے پاس نوکریاں کرنی ہیں ۔ یہ وہ تلخ حقیقت ہے کہ آپ چاہ کر بھی جس کا انکار نہیں کرسکتے ہیں ۔ آپ سن کر حیران رہ جائینگے کہ دنیا کا 90 فیصد کاروبار اور معیشت جن لوگوں کے ہاتھوں میں ہے اور جنھوں نے اس دنیا کے 90 فیصد لوگوں کو نوکریاں دے رکھی ہیں ان کی اکثریت ان لوگوں پر مشتمل ہے جنھوں نے اپنی ڈگریاں تک مکمل نہیں کیں ۔ جو اپنے کالجز تک سے نکال دئیے گئے لیکن پھر کمال کرگئے ۔ میں ایک صاحب کے بارے میں جانتا ہوں جو اسکول کی دیوار پھلانگ کر بریک میں ہی بھاگ جایا کرتے تھے ۔ وہ اسوقت چار فیکٹریوں کے مالک ہیں اور بقول ان کے میری کلاس کے پوزیشن ہولڈرز تک میرے پاس نوکری کرتے ہیں ۔ سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام فطرت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے ۔ اللہ تعالی نے سیکھنے کا کوئی عمل غلطی کے بغیر نہیں رکھا ہے ۔ اگر آپ کچھ نیا کرنا یا سیکھنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو خود سے تجربہ کرنا پڑیگا ۔ اس تجربے...
طنز و مزاح
اُف یہ بیویاں
عورت ٹیڑھی پسلی کی وہ تخلیق ہے کہ ایک بار بیوی بن جائے تو پھر ٹیڑھے سے ٹیڑھے مرد کو بھی یک جنبش انگلی ایک ہی پاؤں پہ وہ ناچ نچواتی ہے کہ شوہر نامدارکے تمام کس بل نکال دیتی ہے۔اور مرد بے چارہ جو قبل از شادی کسی کو پلے نہیں باندھتا تھا اب بیوی کے پلو سے ایسے بندھا رہتا ہے جیسے اونٹ کے گلے میں بلی اور بلی بھی وہ کی جو بہت سے بلوں میں اکیلی گھری ہوئی ہو جیسے رضیہ غندوں میں اور دور کھڑا ایک خاوند لاچارگی و نحیف آوازمیں کہہ رہا ہو کہ :شیر بن شیر؛
بیوی آ پکا وہ قانونی حق ہے جسے آپ سو(۱۰۰)دو سو(۲۰۰) افراد کی موجودگی میں قبولیت ثلاثہ کے ساتھ بخوشی حق قبولی میں لیتے ہیں۔بعد از شادی بعدین دو سو دن شادی مرگ ہو بھی جائے تو یقین مانیں آپ دنیا کے خوش قسمت ترین خاوند خیال کئے جائیں گے ہو سکتا ہے آپ کو :عائلی شہید: کے اعلی رتبے پر خیال کیا جائے۔
بیوی میں کوئی اور خوبی ہو نہ ہوایک خوبی بدرجہ اتم پائی جاتی ہے کہ یہ جب چاہے کوئی سا بھی روپ دھار سکتی ہے۔جب چاہے گرگٹ بن کے کوئی سا بھی رنگ بدل لے۔رنگ بدلنے کے لئے خاوند،سسرال،یا میکہ کہیں سے بھی بیوی کو اجازت نامہ درکار نہیں ہوتا بلکہ یہ پہلے سے ہی :بیوی نامہ:میں ڈیٹا اسٹور میں پڑا ہوتا ہے۔بس یہ بیوی پر منحصر ہے کہ ذاتی منشا و مدعا کے مطابق کب ،کونسا روپ دھار کر خاوند،ساس،نند،اوردیورانی کو بیوقوف بنانا ہے۔یعنی گھر میں دھونے والے برتنوں کی کثرت ہو تو کثرت سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے بھی بیوی کے سر میں درد نکل سکتاہے،سسرالی مہمانوں کی آمد آمد ہو تو :خاتون خانہُ:گندے دوپٹے سے سر باندھ کر بوڑھی :دائیہ
؛کی وضع اپنا سکتی ہے۔اور اگرمیکہ والوں سے کوئی دور پار کے رشتہ دار بھی آ جائیں تو :کپتی بیوی: کے غلاف سے دھارمک ،بی بی اور موٗدب بیوی کہاں سے عود کر آ جائے گی کہ پورا سسرال انگشت بدنداں،حیران و ششدر رہ جاتا ہے کہ :ہیں: ایسا روپ تو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔البتہ تنخواہ کا دن وا حد دن ہوتا ہے جس میں ایک دم کپتی بیوی گل اندام محبوبہ کی وضع قطع اپنا لے گی کہ :سکے خاوند: کو یقین نہیں آتا کہ وہ ذاتی بیوی سے مخاطب ہے یا کسی اور کی بیوی کے سامنے کھڑا ہے۔بیوی کے یہ ناز و نخرے اس وقت تک چلتے ہیں تا وقتیکہ شوہر کا والٹ اور پاکٹ خالی نہ ہو جائے۔
ایام ماہ آ خرجب شوہر کا والٹ اور پاکٹ خالی ہو جاتے ہیں تو فوری طور پہ :گجی ماں:جیسے ٹکا کے بے عزتی کرتی ہے جیسے بچپن میں رات تاخیر سے وآنے پہ اماں کرتی تھیں۔بعض اوقات تو اماں سے بھی دو ہاتھ آگے ہی رہتی ہے۔
بیوی کا پاور ھاؤس اسکا میکہ ہوتا ہے جبکہ خاوند کے لیے یہ جگہ بارگاہ ادب سے کم نہیں۔ ہر اس شخص کو کسھیانی مسکراہٹ اور عزت و مقام بخشتے ہوئے جھک کر سلام اور گلے لگانا پڑتا ہے جو آر...
انگریزی،انگریزنی اور ہم پاکستانی
انگریز برصغیر سے جاتے ہوئے اپنی اپنی انگریزنیوں کو تو ساتھ لے گئے۔تاہم انگریزی ہمارے واسطے بطور عذاب اور امتحان کے چھوڑ گئے۔ہم ٹھہرے باوقار پاکستانی،اپنی چائے میں مکھی بھی پڑ جائے تو اسے مکمل نچوڑ کر اور کبھی کبھار چوس کر چائے بدر کرتے ہوئے کہیں دور پھینک کر بقیہ چائے یہ کہتے ہوئے پی لیتے ہیں کہ حلال کمائی کی ہے، مگر کسی کی جھوٹی چائے کو تو ہاتھ لگانے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتے۔بھلا تصور کریں کہ انگریز کی چھوڑی ہوئی انگریزی کو ہم کیسے ہاتھ لگائیں گے۔ہاں اگر انگریزی کی جگہ انگریزنی ہو تو ہاتھ اور منہ لگانے کو ہم قومی فریضہ خیال کریں گے۔پھر بھی ہم یارانِ مہر و محبت ،انگریزی کو بھی صیغہ مونث خیال کرتے ہوئے اس امید سے برداشت کر رہے ہیں کہ اک روز تو آئیگی آتے آتے’’پر کتھوں‘‘نہ انگریزی اور نہ ہی انگریزنی آتی ہے،مایوسی کہیں کفر تک نہ لے جائے اور مذکور ان دو صنف اور صنفِ نازک سے بدلہ لینا مقصود ہو تو رختِ سفر باندھیے گوروں کے دیس کا اور ایک عدد گوری سے شادی کر وا کے خوب اپنی تشنگی بجھائیے۔جیسے 90 کی دہائی میں میرا ایک دوست اس عزمِ صمیم سے ولایت پڑھنے گیا تھا کہ وہاں جا کر انگریزی اور انگریزنیوں سے گن گن کر بدلے لوں گا۔اور وہ اپنی زبان کا پکا نکلا کہ گن گن کر اس نے سات آٹھ انگریزنیوں سے شادیاں کی ،گن گن کر پندرہ بیس مکس کراپ( mix crop ) قسم کے بچے پیدا کئے جنہوں نے بڑھاپے میں ایک ایک کر کے چھوڑ دیا اور اب محترم سوچ رہے ہیں کہ ’’اپنے اور اپنا پاکستان زندہ باد‘‘۔مگر یہ سب ہر بندے کے بس کی بات نہیں ہوتی کہ انگریزی اور انگریزنی کو ایک ساتھ ہاتھ ڈال لے۔اور اگر یہ دونوں ایک ساتھ کہیں ہمارے ہتھے چڑھ جائیں تو پھر ہم ان دونوں کی وہ ’’ماں بہن‘‘ ایک کرتے ہیں کہ خدا پناہ۔میرا ایک دوست انگریزی کے ساتھ وہ ’’کتے خوانی‘‘ کرتا ہے کہ گورے ان کی انگریزی اگر پڑھ لیں تو انگریزنیوں کو بچوں سمیت موصوف سے ایسے چھپاتے پھریں جیسے بلی اپنے بچوں کو منہ میں دبائے سات گھروں میں لئے پھرتی ہو۔میری نظر سے ان کا لکھا ہوا ایک پیرا گراف گزرا ۔اس پیراگراف پڑھنے کے بعد جو میرے احساسات تھے میں چاہتا ہوں کی قارئین کی نذر کروں،پیرا پڑھتے ہوئے مجھے ایسا لگا جیسے preposition کو دھوبی پلڑا مار کر اور مجھے کرنٹ لگا کر زمیں پر دے مارا ہو،preposition کے بے ہنگم استعمال سے میں سمجھا ،کہ ہو سکتا ہے کہ میں ہی ذہنی طور پہ تیا ر نہ تھا ،ایسا ہرگز نہیں تھا کیونکہ use of tense کو بھی انہوں نے اتنی tention میں رکھا ہوا تھا کہ میں خود tense ہو گیا کہ الہی ماجرا کیا ہے،بندہ ماسٹر ڈگری کر کے ماسٹر لگا ہوا ہے تو پھر انگریزی میں اتنا ماسٹر کیوں نہیں کہ ایک جملہ ہی ٹھیک سے لکھ سکتا ہو۔اب دیکھئے ذرا کہ ’’میں کہتا ہوں‘‘ کی انگریزی me told اور ’’تم آجانا‘‘ کی they come کی...
ہم تو گم راہ جوانی کے مزوں پر ہیں
ایک سلپ دینا ، انہوں نے میٹھے اور دھیمے سے لہجے میں کہا۔ میں نے سر اٹھایا تو ایک چالیس پینتالیس سالہ خاتون استقبالیہ کے کاؤنٹر پر میرے سامنے کھڑی تھیں۔ جی آنٹی؟’’ اپنی ایج بتا دیجئے گا پلیز‘‘۔ بس یہ کہنا تھا کہ وہ تو آپے سے ہی باہر آگئیں۔ ایسے لگا جیسے میں نے ان سے عمر نہ پوچھی ہو بلکہ بھڑوں کے چتھے میں ہاتھ ڈال دیا ہویا کوئی ننگی سی گالی دے دی ہو۔ پہلے تو انہوں نے خوب ناک سکیڑی اور پھر غصے سے پھنکارتے ہوئے بولیں : ’’او ہیلو!! کہاں سے آنٹی لگتی ہوں ہاں؟ میں نے ان کے بپھرتے انداز سے ڈرتے ہوئے پیشہ ورانہ معذرت کی اور کہا: سوری باجی غلطی ہو گئی۔ آپ اپنی عمر بتا دیں تا کہ میں سلپ بنا دوں ۔ انہوں نے غصے سے لبریز لہجے میں بڑبڑاتے، منمناتے ہوئے پچیس سال بتائی اور میں سوچنے لگاکہ دِکھتی توچالیس کی ہیں اور بتاتی پچیس ہیں ۔ پھر میں سوچنے لگاممکن ہے سات ادوار میں سے کوئی دور ہو۔
مارک ٹوئن نے کسی سے پوچھا تھا:’’کیا آپ عورت کی زندگی کے سات ادوار سے واقف ہیں؟‘‘تو جواب ملا: نہیں واقف،کون سے ہیں؟ مارک ٹوئن نے جواب دیا: ’’ بچپن، لڑکپن، جوانی، جوانی، جوانی اور جوانی اور پھر جوانی۔ویسے بھی عمر کے معاملے میں عورتوں کا ہمیشہ سے یہ رویہ رہا ہے کہ جب وہ چھوٹی ہوں تو چاہتی ہیں کہ انہیں بڑا سمجھا جائے اور جب بڑی عمر کی ہوتی ہیں تو چاہتی ہیں کہ انہیں چھوٹا سمجھا جائے۔ خیر ! میں نے سلپ بنا کے دی تو بلا ٹلی اور میں نے سکھ کا سانس لیا کیوں کہ جب تک وہ یہاں کھڑی تھیں مجھے ہی گھورے جارہی تھیں۔ جیسے نظروں ہی نظروں میں ہڑپ کر جانا چاہتی ہوں۔ شاید انہیں لگ رہا تھا کہ میں نے راز سے پردہ اٹھا لیا۔تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ بیل بجی ، جو اشارہ تھا خطرے کا، کہ ڈاکٹر صاحب بلا رہے ہیں۔چشمہ ناک پے اوپر کیا جو ذرا سرک کر چونچ پر آگیا تھا، کپڑے وپڑے ٹھیک کیے اورجا پہنچے ڈاکٹر صاحب کے کمرہ میں اور ہاتھ باندھ کر مؤدبانہ انداز سے کھڑے ہوئے اور عرض کیا : جی سر؟
ڈاکٹر صاحب نے اول تو چشمے کے اوپر سے مجھے گھورتے ہوئے سر تا پا جائزہ لیا پھر بولے: بھئی عبدل!آپ عمر تو ٹھیک لکھا کریں ۔ آپ جانتے بھی ہیں کہ میں مریض کو اس کی عمر کے حساب سے میڈسین دیتا ہوں ۔ یہ دیکھیں اب ، آپ نے فورٹی پلس کی سلپ پر عمر پچیس سال لکھی ہے جبکہ آئی ڈی کارڈ کے حساب سے چالیس، اکتالیس بنتی ہے۔میں نے سر جھکالیا اور رسماً معذرت کی، وہ خاتو ن وہیں پر سانس کھینچے بیٹھی مجھے ہی گھور رہی تھیں۔جان چھوٹی سو لاکھوں پائے۔ میں سوچ رہا تھا، پتا نہیں خواتین اپنی عمر چھپاتی کیوں ہیں؟ شائد احساس کمتری کی وجہ سے یا کم عمر نظر آنے کے لیے؛ کہتی ہوں گی انہیں جوان سمجھا جائے۔ ویسے بعض مرد بھی اپنی عمر چھپاتے ہیں ۔ مرد کی...
روحانی ریمانڈ
صاحبو، مجھ سے اگر کوئی یہ پوچھے کہ انسانی اعصاب کیلیئے سب سے کڑا وقت کونسا ہوتا ہے تو میں بلا تردد عرض کروں گا کہ "عین اس وقت ، کہ جب کوئی لکھنے پڑھنے والا فرد نصف شب کے بعد کسی بیتاب قوال سے بہت کم فاصلے پہ موجود ہو" ، مجھے یقین ہے کہ کسی دوسرے فرد کو میرے اس بیان کی فکرانگیزی اس وقت تک سمجھ آہی نہیں سکتی کہ جب تک کہ وہ خود کبھی اس کڑی آزمائش سے دوچار نہ ہوا ہو اور رات کے پرسکون لمحات میں اسکی سماعت ، اچانک کسی بپھرے ہوئے قوال کے ہتھے نہ چڑھ چکی ہو۔۔۔ میری یہ بپتا پرانی نہیں ابھی گزشتہ شب ہی کی ہے کہ جب میرے گھر کے عین سامنے اک مست قوال محفل سماع کے نام پہ مائیکروفون پہ کان پھٹنے اور پو پھٹنے تک نجانے کیا کیا کرنے پہ تلا رہا،،، اور میں گویا شب بھر 'روحانی ریمانڈ' پہ رہا،،، ابتداء میں تو میں نے بہت برداشت سے کام لیا اور بہت دیر تک ضبط نفس کے طریقے آزماتا رہا لیکن کانوں پہ امنڈتی بانگ درا جب اسپیکروں کی ہنرمندی سے چنگھاڑتی ضرب کلیمی بن گئی تو خوار و مضطرب ہوکر خود بھی پرعقیدت سامع بن کر 'وقوعہ' پہ جاپہنچا۔
دیکھتا ہوں کہ درمیان میں بیٹھا جو شخص متواتر گردن ہلارہا ہے اور زور زور سے ہاتھ چلا رہا ہے وہی اس 'مقدس ورکشاپ' کا استاد ہے اور اس نے کئی 'چھوٹے' یعنی اپرنٹس قوال آہ وفغاں کیلیئے دائیں بائیں ساتھ بٹھا رکھے ہیں جو کہ نہایت متناسب انداز میں گردن مٹکانے کیساتھ ساتھ استادانہ لے کی آنچ بڑھانے کیلیئے برابر سے زوردار تالیاں بھی پٹخارتے جاتے ہیں اور تالیاں بھی کیا گویا ایک ہتھیلی سے دوسری کو اور دوسری سے پہلی کو کس کس کر چانٹے لگا رہے ہیں،،، ہمراہ ایک نائب قوال بھی ہے کہ باربار بوکھلا کر اچانک اچانک واویلا مچانے کیلیئے مخصوص ہے،، اس کا دوسرا کام پوری چوکسی سے اپنے سر کو 'استاد' کی تالیوں کے بیچ آکر چپاتی بننے سے بچانا ہے کیونکہ وہ قوال کے بالکل نزدیک بیٹھا ہے اور ہر لمحے گمان ہوتا ہے کہ اس قربت کی سزا اسے آج مل کر رہے گی،،، طبلہ ٹھنک رہا ہے اور طبلہ نوازاسی سے ہم آہنگ کرکے اپنی گردن اور دیدے دونوں برابر سے مٹکارہا ہے،،، ایک لاغر و فاضل سا بچہ بھی وہیں ساتھ دبکا بیٹھا ہے جس کا کام سوائے اس کے کچھ نہیں کہ وقفے وقفے سے چونک کے سیٹی جیسی باریک اور چبھتی ہوئی آواز میں چیخیتی ہوئی ایں ایں یا ریں ریں کرنے کی کوششیں جاری رکھے اور اسٹیج پہ کسی جونیئر قوال کو نیند کی جھپکی لینے نہ دے ، حاضرین کو جگائے رکھنے کا کام البتہ اسی چھٹے ہوئے قول نے مستقل اپنے ذمے لے رکھا ہے۔۔۔
ساز و صدا کی اسی ہڑبونگ میں دیکھتے ہی دیکھتے میرے سامنے بیٹھے دو افراد دفعتاً ہڑبڑا کر اٹھے اور اسٹیج کی جانب بڑھے اور،،،، اسٹیج تک پہنچنے سے پہلے ان میں سے ایک نے جیب میں ہاتھ ڈالا جس سے میں نے...
لائن پر آؤ یا لائن بناؤ
الن کلن کی باتیں
’’ہمارے یہاں عقلمندوں کی کمی نہیں، ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں۔‘‘
’’جب ہزار ملتے ہیں تو پھر ڈھونڈنے کی کیا ضرورت ہے؟‘‘
’’اسی لئے ڈھونڈنے کی زحمت نہیں کی جاتی بلکہ جو مل جائے اسی سے کام چلا لیا جاتا ہے۔‘‘
’’ایسا کیا ہوگیا، کچھ بتاؤ گے بھی یا پہیلیاں ہی بھجواتے رہو گے؟‘‘
’’اب دیکھو ناں ہمارے ملک میں جو عقلمند ملتے ہیں وہ عوام کے خادم نہیں بلکہ عوام کے حاکم ہوتے ہیں۔ اسی لئے وہ عقلمندی کے ایسے جوہر دکھاتے ہیں کہ جس سے عوام کے چودہ طبق روشن ہوجاتے ہیں۔‘‘
’’ ایسا کیا ہوگیا جو تم ایسی بہکی بہکی باتیں کررہے ہو؟‘‘
وارداتیں ہورہی ہیں یا ہونے کا خطرہ ہے تو ڈبل سواری پر پابندی لگا دو۔ موبائل سے ریکی کی جاتی ہے تو موبائل کا نیٹ ورک بند کردو۔ بجلی کی ادائیگی کسی علاقے میں کم ہورہی ہے تو وہاں پر لوڈ شیڈنگ کرو۔ آٹا مہنگا ہے تو ڈبل روٹی کھا لو۔ ‘‘
’’واقعی یہ بات تو تم نے ٹھیک کہی، لیکن اصل بات کیا ہے؟ وہ بتاؤ، یہ پرانی باتیں ہیں۔‘‘
’’عوام کے نصیب میں دربدر کی ٹھوکریں کھانا لکھا ہے۔ کبھی یوٹیلٹی بلوں کے لئے لائن میں لگایا جاتا ہے، کہیں گیس بھروانے کی لائن میں لگایا گیا، کہیں پیٹرول نایاب کرکے لائن میں لگایا گیا، کہیں سم رجسٹریشن کے نام پر لائن میں لگایا گیا، کہیں ووٹ ڈالنے کے لئے لائن میں لگایا، کہیں لائسنس کے لئے لائن میں لگایا اور کہیں شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا کی لائن میں لگایا۔‘‘
’’جو قوم لائن پر نہیں آتی پھر اسے اسی طرح لائن میں لگایا جاتا ہے۔ تم یہ بتاؤ کہ ابھی کون سی لائن لگنے والی ہے؟‘‘
’’سنا ہے چھ ماہ میں شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق ہوگی۔‘‘
’’ٹھیک سنا ہے۔‘‘
’’مطلب ایک بار پھر دوبارہ سے لائن میں لگ کر تصدیق کرنی ہوگی؟‘‘
’’اب تک تو آپ کو لائن میں لگنے کی عادت ہوجانی چاہیئے تھی۔ لیکن چونکہ یہ قوم لائن میں لگنے کی عادی نہیں اس لیے یہ عمل بار بار دہرایا جاتا ہے۔‘‘
’’اب آپ کیا چاہتے ہو بغیر لائن کے تمہارا کام ہوجائے؟ بھلا یہ کیسے ممکن ہے؟ آپ زرداری کے بیٹے بلاول تو نہیں ہیں یا آپ شریف خاندان سے تو تعلق نہیں رکھتے جو آپ بغیر لائن میں لگے اپنا کام کروا سکیں۔‘‘
’’تو پھر ایک کام کیوں نہیں کرتے۔ سب کو لائن میں لگا کر چار چار جوتے کیوں نہیں لگائے جاتے تاکہ سب کی عقل ٹھکانے آجائے۔‘‘
’’ایسی ذلت بھلا کون پسند کرے گا؟‘‘
’’ذلت عوام کا مقدر ہے کیونکہ ان کے پاس شعور نہیں۔ انہوں نے اس کو اپنا نصیب سمجھ لیا ہے اور کوئی یہ نہیں کہتا کہ یہ عقلمند ہم پر کیوں حکومت کررہے ہیں جو ہمارے ووٹ لے کرآتے ہیں اور ہمارے ہی پیسوں پر پلتے ہیں اور ہمارے درمیان اس طرح وی آئی پی انداز میں نکلتے ہیں، جیسے یہ انسان ہیں اور ہم سب گدھے۔ ان کی جان کی قیمت ہے اور ہم چیونٹیاں ہیں جس کے جی میں ا?ئے پاؤں تلے روند جائے۔‘‘
’’تو تمہارے خیال میں عوام کیا کرسکتی ہے؟‘‘
’’کہہ تو رہا ہوں چار جوتے سب کو...
بہت عمدہ تیا پانچا کیا ہے آپ نے ان داستانوں کا!
بہت شکریہ فرحت صاحبہ
Ab Urdu type kahañ se layñ.
…… Phir bhi hum ne English mei noon Ghunnah dhooñd Lia hai.
…… Anyway Bhai Saleem Ullah ki TehqeeqUllah La’jwaab hai……Ishq ki in Dastanoñ se Jo tasawwur ko Roohani ghiza milti hai oska kia huga