اپڈیٹ سیاست 

پاکستان میں سیاست کو اپڈیٹ کیا جارہا ہے اور اس میں خواتین کو کلیدی کردار دیا جارہا ہے۔ الزامات کی سیاست کے آپشن کو انتہائی موثر اور کارگر بنا دیا گیا ہے۔ جیسے فیس بک نے اپڈیٹ کرتے ہوئے رنگارنگ پوسٹ اور لائیو آنے کے آپشن کے ساتھ مزید نت نئے آپشن ڈال کر فیس بک کو چار چاند لگادیے۔ اسی طرح سیاست کو بھی پاکستان میں انتہائی بہترین طریقے سے اپڈیٹ کیا جارہا ہے۔ اہل نا اہل کے آپشن نے سیاست میں انتہائی دھماکے دار انٹری دی۔ اس سیاسی ایپ کا نشانہ سب سے تجربہ کار سیاسی رہنما میاں نوازشریف صاحب بنے۔ جنہیں شدید نقصان پہنچا۔ کئی سیاسی جماعتوں کے لئے یہ ایپ انتہائی مفید اور کارگر ہوئی وہیں کئی سیاسی گروہوں کے لیے دردسر بھی رہی۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آنے والے دنوں میں اور کون سے مزید آپشن کو سیاست میں میں دھواں دار انٹری ملتی ہے۔ انتظار کیجئے اور پاکستانی اپڈیٹ سیاست کی اس کہانی کو دیکھتے رہئیے۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں